Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsفخرزمان اور امام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ سے کیوں محروم کردیا گیا؟...

فخرزمان اور امام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ سے کیوں محروم کردیا گیا؟ اہم انکشاف


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے امام الحق، اسامہ میر اور فخر زمان کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی سی بی میں موجود اندرونی ذرائع نے بتایا کہ تینوں کھلاڑیوں فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مایہ ناز جارح مزاج بلے باز فخر زمان دو مرتبہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی سے دوچار ہوئے جب کہ اوپنر امام الحق اور لیگ اسپنر اسامہ میر بھی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ لازمی پاس کرنے کے بعد ہی سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا اور آئندہ ماہ ان تینوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور اگر یہ تینوں اس ٹیسٹ کو پاس کر لیتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نعمان علی کا فٹنس کا معیار بھی درکار معیار سے کم تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کی بنیاد پر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جو فٹنس سے ہی مشروط ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں