Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsفلمیں چھوڑنے سے متعلق شاہ رخ خان کا بڑا بیان آگیا

فلمیں چھوڑنے سے متعلق شاہ رخ خان کا بڑا بیان آگیا


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے برسوں بعد بھی ان کی محبت مضبوط ہے جس کی اہم وجہ اداکار کا رشتوں کو فوقیت دینا ہے۔

شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

اداکار نے کہا کہ وہ اہلیہ کے بغیر پاگل ہو جائیں گے، وہ ان کے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں اور احترام کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔

 شاہ رخ نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ میں دیر ہو گئی تھی، جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں