Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsفلک شبیرنے شوہروں کو مفید مشورہ دیدیا

فلک شبیرنے شوہروں کو مفید مشورہ دیدیا


اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے بیگم کی بات پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

فلک شبیر سارہ خان سے محبت اور اس کے اظہار کے نت نئے طریقوں کی خاطر مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، وہ اکثرو بیشتر اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک نرالا مشورہ دیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر گلوکار فلک شبیر کی اسٹوری پر درج تھا کہ’ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے‘۔

یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو فارم ہاؤس اور مرسڈیز بینز تحفے میں دی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں