Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsفیروز خان بالی ووڈ کی کن اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

فیروز خان بالی ووڈ کی کن اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟


پاکستانی معروف اداکار و ماڈل فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اداکار فیروز خان نے حال ہی میں بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیا ہے جس کے چند مختصر اور دلچسپ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ وہ کِن بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

فیروز خان سے صحافی نے سوال پوچھتے ہوئے اُنہیں 4 اداکاراؤں کے آپشن بھی دیے۔فریدون نے پوچھا کہ آپ ان میں سے کن اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟

صحافی نے اداکارہ عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، ترپتی ڈمری اور رشمیکا منڈانا کا بطور آپشن نام لیا۔

اس سوال کے جواب میں اداکار فیروز خان نے بتایا کہ میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان جَلد ہی تامل اور ہندی فلموں کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم میں نظر آنے والے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں