Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsفی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ


سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 27ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی عالمی قیمت 2415ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 253500روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 217335 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2900 روپے فی تولہ پر آ گئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں