Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsقطری جاسوسوں کو شاہ رخ خان کی وجہ سے رہائی مل گئی

قطری جاسوسوں کو شاہ رخ خان کی وجہ سے رہائی مل گئی


بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھاکے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطر نے اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں جن 8 بھارتی نیول افسران کو سزائے موت سنائی تھی انہیں رہا کرانے میں بھارتی اداکار شاہ رخ نے کردارادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبرا منیم سوامی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر قطر کا یہ فیصلہ واپس کرانے میں ناکام ہو چکے تھے۔

ٹوئٹر پر مودی کے ایک پیغام کے جواب میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ جب وہ قطر جائیں تو اپنے ہمراہ شاہ رخ خان کو لے جائیں کیونکہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر تو اس کام میں ناکام ہو چکے تھے۔

سابق بھارتی رکن پارلیمان نے کہا کہ نریندر مودی کی درخواست پر شاہ رخ خان نے مداخلت کی اور ہماری بحریہ کے افسران کو قطری شیخوں سے رہا کرانے کے لیے مہنگی سیٹلمنٹ کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں