Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsقوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت...

قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے، شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ شہدا کے اعزازات ان کےلواحقین نے وصول کیے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہمارےشہدا در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں