Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsلاہور: سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن...

لاہور: سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار کرلیا


کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے، دہشتگرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں