Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsلاہور میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان قتل

لاہور میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان قتل


لاہور میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں کینیڈین نژاد شہری کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت علی رضاکےنام سےہوئی۔

قتل کے الزام میں بیوی سمیت 5 افراد کو حراست میں لےلیا اور ملزمان سےتفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال بھجوا دی گئی ہے۔

کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا۔

مدعی نے الزام لگایا کہ بہو کسی اور سے پسندکی شادی کرنا چاہتی تھی ، بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بلا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے الزام میں بیوی ، ساس سمیت 5افراد زیرحراست ہیں تفتیش جاری ہے، علی رضا کے قتل کی واردات 3مارچ کی رات ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں