Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsلاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی ودیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی ودیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم


لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں