Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsلونگ کے حیرت انگیز طبی فوائد

لونگ کے حیرت انگیز طبی فوائد


چھوٹی سی لونگ کا شمار گرم مصالحوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد حیرت انگیز ہیں۔

آج ہم آپ کو لونگ کے چند فوائد بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ بہت سے طبی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

لونگ کا استعمال

دنیا بھر میں لوگ لونگ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ اپنی جادوئی خصوصیت کی وجہ سے یہ ہر گھر کے کچن کی زینت ہے۔

لونگ کو لوگ چائے میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ کھانسی کی صورت میں لوگ اپنے منہ میں بھی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کھانسی میں وقتی طور پر آرام ملتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانوں میں بھی لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ لونگ کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔

لونگ کی خصوصیت

رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند فراہم کرتا ہے۔ لونگ میں قدرت نے اینٹی بیکٹیریل خصوصیت رکھی ہے یعنی لونگ بیکڑیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال آپ گلے کے درد کو دور بھگانے کیلئے کر سکتے ہیں۔

لونگ سوزش کو بھی ختم کرتا ہے اور آپ کے مدافعت نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ لونگ میں پیٹ کے مسائل حل کرنے کی بھی خصوصیت پائی جاتی ہے، اس کے استعمال سے آپ نظام ہضمہ کو درست رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت ہونے کہ وجہ سے یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لونگ کا استعمال کھانسی سے متاثرہ پھیپھڑوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔ لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے، بد ہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے، لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں آرام آجاتا ہے۔

لونگ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو طاقتور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتی ہیں یہ بیماریوں اور انفیکشن سے بچا سکتی ہے۔ جبکہ یہ عمل انہضام کی صحت کے لیے حیرت انگیز ہے۔ جوڑوں کا درد ہو، متلی کا احساس ہو۔ اپھارہ یا دانتوں کا درد چھوٹا سا لونگ بڑے کام کر دکھاتا ہے۔

یہ حیرت انگیز مصالحہ کولیسٹرول، بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے، ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک لونگ چبانا آپ کی صحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں