Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsلکڑی کے فرنیچر پرلگے نشانات کس طرح دور کریں؟

لکڑی کے فرنیچر پرلگے نشانات کس طرح دور کریں؟


اگر آپ کے گھر کے فرنیچر پر خراش پڑ گئی ہوں تو بغیرخرچ کے انہیں دور کریں۔

اکثر گھر کی شفٹنگ یا گھر کی سیٹنگ تبدیل کرتے ہوئے لکڑی کے فرنیچر پر خراش پڑ جاتی ہے، جس سے مہنگے سے مہنگا فرنیچر بھی بدنما دکھائی دینے لگتا ہے۔ اوریہ ہلکی سی خراش نئے سے نئے کرسی یا میز کو بھی پرانا بنا دیتی ہے۔

دراصل لکڑی کافرنیچر سجاوٹ کے اعتبار سے جتنا دلکش ہوتاہے، اس کی صفائی اور کنڈیشن کو برقراررکھنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔

لکڑی کے فرنیچر کو اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ذراسا ٹچ ہونے یا لاپرواہی سے ان پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ کے گھروں کے لکڑی کے فرنیچروں ہپر ایسے ہی نشان پڑ گئے ہوں اور آپ خود کو انہیں دور کرنے میں بے بس محسوس کرتے ہوں توصرف ایک اخروٹ کا استعمال ان خراشوں کو دور کر کے پہلے جیسا نیا بنا سکتا ہے۔

گھروں کے لکڑی کے فرنیچروں سے خراشوں کے نشانات دور کرنے کے لیے اخروٹ کو توڑ کر اس کا اندر کا حصہ نکال لیں۔ اب اس حصے کواس جگہ پر رگڑیں ، جہاں نشان پڑ گیا ہو۔، کچھ دیر لگاتاررگڑتے رہیں ، مسلسل رگرنے سے یہ نشانات دور ہو جائیں گے۔ کچھ دیر تک اسے اسی طرح رہنے دیں۔

لکڑی اخروٹ کے اندر سے نکلنے والے تیل کو جذب کر لے گی۔ اورکھردری اور ناہموار سطح کو ہموار ہونے میں مدد ملے گی۔ کچھ دیر کے بعد ایک سوتی کپڑے سے اسے صاف کر لیں۔ اس ٹوٹکے سے لکڑی کے فرنیچرپر لگی خراشیں دور ہو جائیں گئی اور اخروٹ سے نکلنے والا تیل فرنیچر کے لیے پالش کا کام بھی کر دے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں