Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsلکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک


لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں