Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsمائیکروسافٹ صارفین کے لیے کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟

مائیکروسافٹ صارفین کے لیے کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟


مائیکروسافٹ ٹیمز اپنے صارفین کے لیے ایک نیا انٹرپریٹر فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہر فریق اپنی منتخب کردہ زبان بول یا سن سکے گا۔

ٹیمز میں انٹرپریٹر ایک ریئل ٹائم اے آئی پاورڈ اسپیچ ٹو اسپیچ ٹرانسلیشن کا استعمال کرتے ہوئے میٹنگز کے دوران آواز کو مختلف زبانوں میں بدل سکے گا۔

اس فیچر کا ایک پریویو 2025 کے ابتداء میں متعارف کرایا جائے گا جس میں نو زبانیں شامل ہوں گی اور انٹرپریٹر فیچر صارف کی آواز میں ان زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔

اس فیچر کا متعارف کرایا جانا مائیکروسافٹ ٹیمز میں آنے والی اے آئی تبدیلیوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

جلد ہی میٹنگ ٹرانسکرپشن کا فیچر بھی پیش کر دیا جائے گا جو میٹنگز کے دوران 31 زبانوں میں ٹرانسکرپشن مہیا کر سکے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں