Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsمارننگ شو میزبان ندا یاسر کس بات پر ناراض؟

مارننگ شو میزبان ندا یاسر کس بات پر ناراض؟


مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر گوگل پر غلط عمر لکھنے پر ناراض ہوگئیں۔

سرچ انجن گوگل پر تقریباً تمام اداکاروں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن میں ان کی عمر سے لے کر پیشہ ورانہ زندگی کی تفصیلات بھی شامل ہوتی ہیں جب کہ اکثر اوقات کچھ معلومات غلط بھی درج کی جاتی ہیں۔ گوگل پر ندا یاسر کی عمر سمیت تمام معلومات موجود ہیں جہاں میزبان کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے۔

ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں عمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار اپنی عمر نہیں بتا رہی، گوگل پر جو عمر لکھی ہے وہ غلط ہے۔

میزبان نے کہا کہ میں بتا چکی ہوں اس سال میں تو میرے والدین کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں