Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsماسکو میں دہشتگرد حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ روس نے...

ماسکو میں دہشتگرد حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ روس نے بتادیا


روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں گرفتار تمام افراد تاجکستان کے شہری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگرد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے، بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس آیا تھا اور باقاعدگی سے رقم گھر بھیجتا تھا۔

روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا، حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک جبکہ 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں