حال ہی میں ”آرٹسٹ ان فیشن“ ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہرہ خان کو ان کے فیشن پر ہی ٹرول کیا جانے لگا ہے۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اپنے بہترین اور اسٹائلش انداز کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے وہ اس بار ٹرولز کا نشانہ بن گئی ہیں۔
ماہرہ نے حال ہی میں اپنی کچھ شاندار تصاویر شیئر کیں، جو انہوں نے ”زوریا ڈور“ نامی فیشن برانڈ کیلئے عکس بند کرائی تھیں۔
تصاویر می انہیں سنہرے رنگ کے لباس میں دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ جس چیز نے اپنی جانبب مبذول کی وہ تھا ان کا ٹیکا۔
ماہرہ خان نے ایک انتہائی بڑے ساز کا ٹیکا اپنے ماتھے پر سجایا ہوا تھا جو دکھنے میں ایک ڈونٹ جیسا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس ٹیکے کا موازنہ کئی چیزوں سے کیا۔
کسی نے اسے ڈونٹ کہا تو کسی نے آلو کی ٹکیہ، کسی نے پکوڑا قرار دیا تو کسی کہا کہ ’یہ سر پر اسکول کی گھنٹی کیوں لگا رکھی ہے‘۔
اس کے باوجود کئی مداحوں نے ان کی تعریف بھی کی۔