ہوم Breaking News ماہرہ خان کا شہریار منور کے ساتھ وائرل ڈانس نے تہلکہ مچا...

ماہرہ خان کا شہریار منور کے ساتھ وائرل ڈانس نے تہلکہ مچا دیا

0


’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کی جانب سے ساتھی اداکار شہریار منور کی شادی میں ڈانس کرنے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

شادی کی تقریبات میں ماہرہ خان نے دلہے شہریار منور کے ساتھ اپنے پرانے گانے ’شکر ونڈاں‘ پر بھی ڈانس کیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے سے زائد دنوں سے جاری تھیں اور 27 دسمبر کو دونوں نے نکاح بھی کرلیا تھا۔

شادی کی تقریبات میں جہاں ماہرہ خان ڈانس پرفارمنس کرتی دکھائی دیں، وہیں خود دلہا شہریار منور اور دلہن ماہین صدیقی بھی رقص کرتے دکھائی دیے۔

ماہرہ خان نے متعدد بھارتی گانوں پر ساتھی اداکاراؤں و اداکاروں کے ساتھ شہریار منور کی شادی پر ڈانس کیا اور ان کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

شادی کی تقریب کے دوران ماہرہ خان نے دلہے شہریار منور اور ساتھی عدیل حسین کے ہمراہ فلم ’ہو من جہاں‘ کے گانے ’شکر ونڈاں‘ پر بھی رقص کیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

’شکر ونڈاں رے‘ گانے کو فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین پر فلمایا گیا تھا اور انہوں نے 8 سال بعد اپنے گانے پر اسی انداز میں شادی کی تقریب میں پرفارمنس کرکے سب کے دل جیت لیے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کے نکاح کے بعد اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کا ولیمہ ہوگا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کے ولیمے کی تقریب کب ہوگی۔

شہریار منور گزشتہ چند ماہ سے اپنی شادی پر بات کرتے آ رہے تھے اور انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے، دونوں کو ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version