Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsماہرین صحت نے سردرد کی ایک اور وجہ بتادی

ماہرین صحت نے سردرد کی ایک اور وجہ بتادی


ہمارے سر میں اکثر درد رہتا اور اگر ہم اس سے نجات کے لئے کوئی دوا بھی استعمال کر لیں تب بھی یہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر آپ کے سر میں اس طرح مستقل سر درد کیوں رہتا ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

کہیں اس سر درد کی وجہ ہائی بلڈ پریشر تو نہیں؟ اگر واقعی یہ درد ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہے تو اس کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ چلیں جانتے ہیں کہ ماہرینِ صحت اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور ہمیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر اور سر درد

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جس کے لئے آپ کو فوری علاج کرنا ہوتا ہے کیونکہ اگر اس کا خیال نہ کیا جائے اور توجہ نہ دی جائے تو یہ بڑھ جاتا ہے اور بلڈ پریشر کا بڑھنا ہمارے لئے خطرناک ہے، اگر بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہو تو دل کے دورے اور دماغ کی رگ پھٹنے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، لیکن سر کے درد اور بلڈ پریشر میں کیا تعلق ہے یہ آج ہم آپ کا بتائیں گے۔

ماہرین کے مطابق سر درد ہائی بلڈ پریشر کی ایک علامت ضرور ہے مگر سر درد کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہی ہو ایسا ضروری نہیں، یعنی اس کی اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، البتہ اگر سر میں شدید درد ہو کہ رگیں کھچنے لگیں اور یہ کسی بھی قسم کی پین کلر سے ٹھیک نہ ہو تو یہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ آپ کے جسم میں خون کی روانی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ آپ کے دماغ میں اچانک خون کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے کرینیم cranium پر زور بڑتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو کیسے کنٹرول کریں؟
مندرجہ ذیل طریقوں کو اپنا کر آپ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

• صحیح غذا
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے صحیح غذا کا استعمال بے حد ضروری ہے، اگر آپ اپنی ڈائٹ میں ایسی غذاؤں کا استعمال شروع کر دیں جن میں فائبر اور پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہو اور سوڈیم کی مقدار بلکل نہ ہو تو بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

• وزن
بلڈ پریشر میں آپ کے وزن کا ایک اہم کردار ہوتا ہے، بڑھا ہوا وزن کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں سے ایک ہائی بلڈ پریشر ہے، اس لئے وزن کم کرنے کے لئے یوگا کریں ورزش کریں اور فٹنس کا خیال رکھیں تاکہ ہائی بلڈ پریشر سے نجات مل سکے۔

• تمباکو نوشی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلڈ پریشر متوازن رہے تو سب سے پہلے تمباکو نوشی کو ترک کر دیں، کیونکہ اگر ایسا نہ کیا تو چاہے آپ جتنی ورزش کر لیں یا جتنا غذا کا خیال کر لیں آپ کو سگریٹ یا دیگر تمباکو والی اشیاء سے نقصان اُٹھانا پڑے گا، ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمباکو نوشی کی جگہ یوگا کریں اور ایسی ورزش کریں جس سے آپ کا ذہنی تناؤ کم ہو سکے۔

• چائے اور کافی
کچھ لوگ چائے اور کافی کے استعمال کے بنا نہیں رہ سکتے، لیکن اگر وہ چاہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے تو انہیں اس کے لئے چائے کافی کا استعمال ترک کرنا ہوگا، اور چائے کافی کے بدلے ڈٹاکس واٹر، پروٹین شیک، اسموتھی اور ہربل ٹی وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے صحت بھی متاثر نہیں ہوگی اور کچھ پینے کی چاہت بھی پوری ہو جائے گی۔

• وقت پر مدد لیں
اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ رہتا ہے تو کوشش کریں کہ بار بار اپنا بلڈ پریشر چیک کریں اور جوں ہی آپ ہائپر ٹینشن سے گزر رہے ہوں تو فوری ایکسپرٹ کی مدد لیں اور اپنا علاج کریں، سر میں مستقل تیز درد رہنے کی صورت میں بھی احتیاط کے طور پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں