Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsمایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

مایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔

دوران سوال جواب اداکارہ نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے اور ان کی محبت و خلوص پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دورانِ سوال جواب سیشن ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آنے والی پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا حصہ ہیں؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ہاں وہ اس سیریز کا حصہ ہیں، جس کی کہانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہو گی۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے مایا علی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا، جس پر اداکارہ نے بتایا کہ جب صحیح وقت آئے گا، ان شاء اللّٰہ ہو جائے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں