Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsمجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا...

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف کے خلاف قرار دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب زور زبردستی اور قیدوبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جارہی ہے، یہ ایک چکر ہے جو گھومے گا، اگرہمیں نشانہ بنائیں گے تو باری آپ کی بھی آئےگی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق اور ان تک اہل خانہ، وکلا اور قائدین کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں