Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsمحبت اور شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

محبت اور شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محبت تو ابھی آگے جاکر ہونی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو کبھی محبت ہوئی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے۔

میزبان نے مزید سوال پوچھا کہ سیاستدان نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس پر بلاول نے کہا کہ آپ کی طرح ڈیجیٹل چینل چلا رہا ہوتا۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ قوم آپ کا سہرا کب دیکھے گی؟ بلاول نے جواب دیا کہ قوم میرا سہرا الیکشن تک تو نہیں دیکھ سکے گی۔

چیئرمین پی پی سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کس چیز سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے؟ اس پر پارٹی چیئرمین نے جواب دیا کہ جب اپنے بھانجوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کرتے ہیں، قوم اس وقت جن مشکلات میں ہے اسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ نفرت کی سیاست چھوڑیں اور جمہوری سیاست پر واپس آئیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں