Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsمحمدعامر کی دوسرے ٹی20 میچ میں شرکت کے حوالے سے اہم خبر...

محمدعامر کی دوسرے ٹی20 میچ میں شرکت کے حوالے سے اہم خبر آگئی


آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر سے متعلق بڑی اَپ ڈیٹ سامنے آگئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم جیت کی صورت میں سیریز برابر کرسکتی ہے جبکہ شکست گرین شرٹس کو سیریز میں ہرواسکتی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ ایشو میں تاخیر کے باعث آئرلینڈ پہنچے تھے جس کے باعث وہ پہلے میچ میں شرکت سے محروم رہے تاہم آج ہونے والے اہم مقابلے میں انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔

پہلے ٹی20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں آئرش ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم دورہ آئرلیںڈ اور انگلینڈ میں کُل 7 ٹی20 میچز کھیلے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں