Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمحمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کی اہم گفتگو، ویڈیو وائرل

محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کی اہم گفتگو، ویڈیو وائرل


قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اس وقت امارات میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کھیل رہے ہیں جس میں محمد عامر بھی ان کے ہمراہ ’ ڈیزرٹ وائپرز‘ کا حصہ ہیں، دونوں ہی کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھ شائقین کرکٹ نے دنیا بھر سے انتہائی شاندار پیغامات جاری کیئے جس پر کرکٹرز کو فینز کی محبت میں ایک ساتھ پیغا م بھی جاری کرنا پڑا۔

ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں محمد عامر نے شاہین کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کو اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں باولنگ پارٹنر شپ کے ساتھ کی جاتی ہے، شاہین کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ تھی، پلس پوائنٹ تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈسکس کر ہے تھے کہ سوینگ ہو رہاہے یا نہیں ہو رہا۔

ٹی ٹوینٹی میں ایسے ہی باولنگ ہوتی ہے، ایک اوور کے بعد بیٹسمین آپ پر وار کرتاہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ ماضی میں کھیلے ہوئے تھے تو ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اس کی وجہ سے بات چیت اچھی کر رہے تھے ، جس کا ہمیں ٖفائدہ پہنچا ، ہم دونوں کو اپنی ٹیم میں رکھا اور لوگوں کو انٹرٹین کرنے کا موقع ملا اس کا کریڈٹ ’ ڈیزرٹ وائپرز ‘ کو جاتاہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 2019 میں ہم ایک ساتھ کھیلے تھے، محمد عامر سے کافی چیزیں سیکھی ہیں جب وہ پاکستان ٹیم میں تھےآج بھی بطور پارٹنر جب ہم باولنگ کر رہے تھے کوشش تھی کہ پہلے بریک تھرو لیں اور پھر بیچ میں رنز کو کیسے روکنا ہے پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ پر باولنگ کریں اور ٹیم کو جیت دلائیں ،محمد عامر سے جو چیزیں سیکھی ہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کام آئیں گی۔

یاد رہے کہ اپنی حالیہ میچ میں عامر اور شاہین کی شاندار باولنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ہے ، دونوں کھلاڑیوں کی ایک ساتھ کھیلنے کی ویڈیو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں