Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے حوالے سے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے حوالے سے خوشخبری سنادی


پاکستان میں رواں سال جون سے اگست تک بیشتر مقامات پر معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں جب کہ زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابل پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں