شہر قائد میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندر کی معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہواؤں کی رفتار 30 کلویٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہیں۔ تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل اتوار سے کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے شہر قائد کا درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ بلوچستان کی مغربی سمت کی ہواِئیں چلنے کے سبب ہوگا۔ اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جب کہ صبح سے شام کے درمیان سمندری ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں۔