Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے متعلق الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے متعلق الرٹ جاری کر دیا


محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا تاہم چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

خیرپور، سانگھڑ، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے، جامشورو میں منگل کی شام کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ہیٹ ویوکا مطلب معمول کے درجہ حرارت سے 4 تا 5 ڈگری کا اضافہ ہے، اگر4 دن تک درجہ حرارت مسلسل 41 ڈگری ریکارڈ ہوتو یہ صورتحال ہیٹ ویو کہلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں تاہم اگلے 10 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں