Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات کی شدید گرمی کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی


ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں 47، منڈی بہاءالدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل کے روز ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں 41، پشاور میں 38، کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گلگت میں بھی گزشتہ روز درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں