Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا...

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ


ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ، شمال مشرقی جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ڈی جی خان، کوہ سلیمان، ہرنائی سبی، جھل مگسی کوہلو، نصیرآباد، مستونگ، قلات، خاران، جعفرآباد، ژوب، بولان، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، آواران، دادو، مری گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں برساتی ندی نالوں اور پہاڑوں علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں