Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ


کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

سندھ میں بارشوں کے پیش نظر صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا، کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، کراچی میں بارش سے شاہراہ فیصل پر پانی کا دباؤ ہوتا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشنری کے ایم سی کو فراہم کریں گے۔

وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے جبکہ انہوں نے ٹریفک انتظامات بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں۔

میئرکراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، ان کو حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس شروع ہوچکا ہے، زائرین کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے، زائرین کی حفاظت اور ان کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے صوبے بھر کی کمٹونمنٹ کو بھی بارشوں کے حوالے سے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا۔

سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں