Friday, December 27, 2024
ہومBreaking News محکمہ پاسپورٹ کی شہریوں کو بڑی خوشخبری

 محکمہ پاسپورٹ کی شہریوں کو بڑی خوشخبری


 

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر ہوگیا۔

محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔

ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا، اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے17 ہزارپاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ پاسپورٹس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں