Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمدینہ منورہ کا تاریخی سلمان فارسی کنواں زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا...

مدینہ منورہ کا تاریخی سلمان فارسی کنواں زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا


سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں موجود حضرت سلمان الفارسی کے نام سے منسوب کنواں جسے ’الفقیر کنواں‘ بھی کہا جاتا ہے جہاں ترقیاتی کاموں و تزین کے بعد زائرین کو دوبارہ رسائی دیدی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ میں موجود حضرت سلمان الفارسی کے نام سے منسوب کنویں کی تاریخ 1400 سال قبل پر محیط ہے جس کا تعلق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے سے ہے۔

الفقیر کنواں مدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع ہے جو باغات سے گھرا ہوا ہے، اس کنویں سے زمانہ قدیم میں پانی نکالنے کے لیے پلیاں استعمال کی جاتی تھیں۔

اس تاریخی مقام کو سہولیات سے آراستہ کر کے مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔

کنویں کا تمام کام تاریخی حوالے کے پیش نظر ہوا ہے اور اس کے پانی کی گزرگاہوں کے اوپر پل اور مرکزی دروازے کے اطراف کی مضبوطی کے لیے مدینہ منورہ کا مقامی پتھر استعمال کیا گیا۔

کنویں کی عمارت کے داخلی دروازے پر معلوماتی تختی کو آویزاں کیا گیا ہے، جس پر مقام اور تاریخ کے حوالے سے اس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں۔

اندرونی صحن کی اسلامی طرز پر آرائش کر کے زائرین کے بیٹھنے کے لیے قدیم تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے پتھر کے بینچ نصب کئے گئے ہیں۔ اس تاریخی مقام پر کھجور کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں