Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsمریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب


پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں، وہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ لیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ لیے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں ایوان کی گھنٹیاں 2 منٹ کے لیے دوبارہ بجیں جس کے بعد اسپیکر نے لابی میں موجود تمام ارکان کو ایوان میں واپس بلا لیا۔

سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخابی دنگل کے سلسلے میں اسمبلی اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6 لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دیدیں، آپ ہار ہیں یا جیت رہے ہیں مقابلہ کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔

سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروادیے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو، نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سے وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اویس شاہ اسپیکراور انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی تاریخ کے پہلے مسیحی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں