Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمسافر کی ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر پرَ کے اوپر...

مسافر کی ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر پرَ کے اوپر واک، ویڈیو وائرل


میکسیکو میں ایک مسافر نے ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو ایئرپورٹ سے گوئٹے مالا سٹی جانے والی پرواز میں چار گھنٹے سے زائد تاخیر پر ایک مسافر کا پارہ ہائی ہوگیا جس نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر اسکے پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو تقریباً 11:30 بجے ایرومیکسکو کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

میکسیکو ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، حکام کے مطابق اس واقعے میں مذکورہ مسافر یا جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب جہاز میں سوار دیگر مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے شخص کی حمایت میں اپنے دستخطوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرکے ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سب کی جان بچائی کیونکہ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود ایئرلائن نے جہاز میں وینٹی لیشن کا انتظام کیا اور نہ ہی پینے کا پانی فراہم کیا۔

مسافروں نے کہا کہ جہاز میں ہوا کی کمی سے تمام مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی تھی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کی حمایت سے ایمرجنسی دروازہ کھولا۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے جہاز سے تمام مسافروں کو اتار کر دوسری پرواز سے روانہ کیا۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں