Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsمسجد نبوی کا عملہ کون سی 6 زبانیں بولتا ہے؟

مسجد نبوی کا عملہ کون سی 6 زبانیں بولتا ہے؟


نمازیوں کی سہولت کے لیے سعودی حکومت نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں متعلقہ انکوائری آفس میں 6 زبانیں بولنے والے عملے کی تعیناتی کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تعینات کیا جانے والا عملہ عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشی، فارسی اور ترکی بول اور سمجھ سکتا ہے۔

The Inquire About Madinah Center کا عملہ روضہ رسولؐ کے علاوہ مدینہ کے تمام اہم مقامات بشمول اسلامی تہذیب کے میوزیم اور عالمی میلے کے بارے میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کو معلومات فراہم کرتا ہے۔

معمر افراد بھی نقل و حرکت کے لیے اس مرکز سے مدد لے سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں اس سینٹر سے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 24 گھنٹے کام کرنے والا عملہ زائرین کو مدینہ کی دیگر جھلکیاں اور آمدورفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزشتہ ہفتے 5 لاکھ 50 ہزار 911 افراد نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار 401 مرد اور 1 لاکھ 15 ہزار 551 خواتین نے نماز ادا کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں