Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمسلم لیگ ن نے این اے15 مانسہرہ کا نتیجہ چیلنج کر دیا

مسلم لیگ ن نے این اے15 مانسہرہ کا نتیجہ چیلنج کر دیا


مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن کےب باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فارم 47 درست نہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔

واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں