Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsمسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر...

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا


سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے، محمد زبیر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں