Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمسوڑوں سے خون آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟

مسوڑوں سے خون آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟


مسوڑھوں سے خون بہنا بچوں اور بڑوں میں پائے جانے والا ایک عام مسئلہ ہے، یہ سخت ٹوتھ برش کے استعمال، سخت کھانا کھانے یا ممکنہ طور پر بہت زیادہ برش کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

مسوڑھوں سے خون بہنا بذات خود خطرناک نہیں ہے لیکن اس کی علامات خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں یہاں مسوڑھوں سے خون بہنے کی کچھ ممکنہ وجوہات کی فہرست ہے۔

مسوڑھوں سے خون آنے کی چند وجوہات:

مسوڑھوں کی سوزش:

مسوڑھوں سے خون بہنے کی سب سے بڑی وجہ سوزش ہے جس کی وجہ سے برش کرتے وقت مسوڑھوں سے خون بہتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو مسوڑھوں کی سوزش مسوڑھوں کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے، جو بڑوں میں دانتوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بہت سخت برش کرنا:

سختی سے برش کرنے سے آپ کے دانت بہتر طور پر صاف نہیں ہوتے، اس کے بجائے آپ کو مسوڑھوں سے خون بہنے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذا اپنے دانتوں کو برش کرتے وقت نرم برسٹ والے ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔

حمل:

حاملہ خواتین کو مسوڑھوں میں سوجن کی شکایت زیادہ ہوتی ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیاں مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے لیے جسم کے ردعمل کو بدل دیتی ہیں۔ دورانِ حمل اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کا خیال رکھیں، اچھی زبانی حفظان صحت کی مشق کرتے ہوئے اپنے دانتوں کو دن میں دو بار فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں۔

ناقص خوراک:

پراسیسڈ فوڈ میں کچھ اجزاء مسوڑھوں سے خون بہنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پراسیس شدہ اور میٹھے کھانے سے پرہیز کریں، پھلوں، سبزیوں اور کیلشیم، وٹامن A، K اور C، اور میگنیشیم سے بھرپور متوازن غذا کا انتخاب کریں۔

صحت کے مسائل:

بعض صحت کے مسائل، جیسے جگر کی بیماری، خون جمنے کی خرابی، خون کی کمی، لیوکیمیا اور سوزش کے مریضوں میں مسوڑھوں سے خون بہنا زیادہ عام ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں