Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsمشروبات کا استعمال صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

مشروبات کا استعمال صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟


نظام ہاضمہ ہماری صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ وہ غذائی اجزا کو جذب کرنے اور جسم میں اکٹھا ہونے والے فضلے کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے۔

پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ قبض کیا ہے اور یہ کیوں ہوتی ہے؟

قبض کیا ہے؟

قبض ایک عام سی شکایت ہے جس میں آنتوں کا عمل ( فضلہ یا پاخانہ) مشکل اور تکلیف یا کمی کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔

قبض کیوں ہوتی ہے؟

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، پانی کم پینا اور متعدد دیگر وجوہات کے باعث لوگ قبض کے شکار ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے مشروبات بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ قنض سے باآسانی جان چھڑا سکتے ہیں۔

کھیرے کا جوس

جسم میں پانی کی کمی بھی قبض کی وجہ بنتی ہے اس کے لیے کھیرے کا جوس بہترین ہے کیونکہ کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے جسم کی خشکی کو دور کرکے نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے۔

ایلو ویرا کا جوس

نام سن کر شاید آپ کو بھی عجیب لگے کہ ایلو ویرا کا کڑوا جوس کیسے پیا جائے گا لیکن یہ پودا اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

ایلو ویرا آنتوں میں موجود فضلے کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کینو اور انناس کا جوس

تازے کینو کا رس نکال کر پینے سے ناصرف آپ کے قبض کی شکایت دور ہوگی بلکہ آپ کی جلد میں بھی نکھار آئے گا۔

اسی طرح انناس کا جوس بھی قبض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ لیموں پانی بھی قبض کیلئے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود سٹرک ایسڈ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں