عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشہور خاتون ٹک ٹاک اسٹار غفران سوادی المعروف ام فہد کو نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع زیونہ میں ام فہد کو ان کے گھر کے باہر اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو رہی تھیں۔
واقعے کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور سیاہ کپڑوں میں سر پر ہیلمٹ پہن کر مقتولہ کی گاڑی کے قریب آتا ہے۔
حملہ آور نے موقع دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ام فہد گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق قتل کی واردات کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی ہے جو پتا لگانے کی کوشش کرے گی کہ ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں قتل کیا گیا۔
ٹک ٹاک اسٹار کا اصل نام غفران سوادی ہے تاہم وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ام فہد کے نام سے مشہور ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
گزشتہ سال فروری میں ام فہد کو پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے جرم میں چھ سال کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ اس کے علاقہ پانچ دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کو دو سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔