Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsمعروف سوشل میڈیا اسٹار کی منگنی ٹوٹ گئی

معروف سوشل میڈیا اسٹار کی منگنی ٹوٹ گئی


تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار، سوشل میڈیا اسٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی دبئی کے مال میں رواں سال فروری میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی تھی۔

عبدو روزک نے 24 اپریل 2024 کو امیرہ سے منگنی کی لیکن منگنی کا اعلان مئی میں کیا تھا اور سوشل میڈیا پر انگوٹھی پہنانے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے اور رشتہ ختم ہونے کی وجہ ثقافتی خلیج کو قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھاکہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں