Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمعروف فٹبالرمیچ کے دوران گرنے سے انتقال کرگیا

معروف فٹبالرمیچ کے دوران گرنے سے انتقال کرگیا


یوراگوئےکے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں دوران میچ گرنےکے بعد انتقال کرگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق27 سالہ ایزکویردوگزشتہ ہفتے ساؤپولو میں میچ کے دوران زمین پرگرگئےتھے۔ رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس کو بلانے کا کہا۔ بعدازاں گراؤنڈ میں ایمبولینس آئی اور جون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والا فٹبالر شادی شدہ تھا اور اس کے 2 بچے تھے، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں