Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2320ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 242000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں