بھارت میں بوئنگ 737 طیارے استعمال کرنے والی ایئرلائنز کو انتباہ جاری کر دیا گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے ملک میں بوئنگ 737 طیارے استعمال کرنے والی ایئرلائنز کو رڈار کی سیکورٹی سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔
شہری ہوا بازی نے ایئرلائنز کو بوئنگ 737 طیاروں کو آپریٹس سے سیکورٹی چیلنجز کا جائزہ لینے اور کچھ خاص قسم کے آلات لینڈنگ کے دوران بند کرنے کی ہدایت کر دی۔
طیارے کا رڈار ایک ایسا پرائمری سسٹم ہے جو جہاز کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے اور ڈی جی ایوی ایشن نے ممکنہ طور پر رڈار سسٹم کے جام ہونے یا ٹھیک سے کام نہ کرنے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔
بھارت میں اس وقت ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ اور اکاسا بوئنگ 737 سیریز کے طیارے استعمال کر رہے ہیں۔