Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsمنظور وسان کی شہباز شریف سے متعلق بڑی پیشگوئی

منظور وسان کی شہباز شریف سے متعلق بڑی پیشگوئی


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست سے متعلق پیش گوئی کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں، موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی خوش فہمی میں نہ رہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں