Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsموجودہ عیدالاضحیٰ کتنے لاکھ جانور کم قربان ہوئے؟

موجودہ عیدالاضحیٰ کتنے لاکھ جانور کم قربان ہوئے؟


پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر اس سال ملک بھر میں 61 لاکھ جانور ذبح کیے گئے ہیں، قربانی کی شرح میں‌ کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اس بار عید قرباں پر پچھلے سال کے مقابلے میں قربانی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے،

اس بار عید کے موقع پر ملک بھر میں 61 لاکھ جانور ذبح کیے گئے جبکہ 2023 میں عید الاضحیٰ پر63 لاکھ 60 ہزار جانور قربان کیے گئے تھے۔

ٹینرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس بار گائے کی کھال 1800، بکرے کی کھال 450 سے 500 روپے میں فروخت ہوئی۔

سخت گرمی کے باعث 40 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،

رواں سال مئی تک لیدر ایکسپورٹ میں19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں کمی کے بعد کراچی میں 3 بڑی ایکسپورٹ کی ٹینریز بند ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی اور آج تیسرے روز بھی مسلمانوں نے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کی۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت شہر، قصبوں اور دیہات میں گائے، بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے ذبح کیے گئے۔

دوسری جانب قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بروقت اٹھائی گئیں اور کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑی نظر آئیں جس کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں