Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsموسمیاتی بحران کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آگئی

موسمیاتی بحران کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آگئی


موسمیاتی بحران ہر دن کی طوالت کا باعث بن رہا ہے کیونکہ قطبی برف کے بڑے پیمانے پر پگھلنے سے سیارے کی شکل بدل رہی ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا ایک شاندار مظاہرہ ہے کہ کس طرح انسانوں کے اعمال زمین حرکات کو تبدیل کر رہے ہیں۔

دن کی طوالت میں تبدیلی ملی سیکنڈز کے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ ٹریفک، مالیاتی لین دین اور جی پی ایس نیویگیشن میں خلل ڈالنے کے لیے کافی ہے کیونکہ یہ سب وقت کی درستگی پر انحصار کرتے ہیں۔

کرہ ارض کے سمندروں اور زمین پر چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے زمین کے دن کی لمبائی ارضیاتی وقت کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے، تاہم، انسانوں کی وجہ سے عالمی حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرین لینڈ اور انٹارکٹک کی برف کا پگھلنا ہائی لیٹیٹیوڈز پر ذخیرہ شدہ پانی کو دنیا کے سمندروں میں دوبارہ تقسیم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خط استوا (ایکوایٹر)کے قریب سمندروں میں زیادہ پانی جمع ہو رہا ہے، یہ زمین کو مزید موٹا بناتا ہے اور کرہ ارض کی گردش کو کم کرتا ہے اور دن کو مزید لمبا کرتا ہے۔

انسانی ٹائم کیپنگ جوہری گھڑیوں پر مبنی ہے، جو انتہائی درست ہیں، تاہم، ایک دن کا صحیح دورانیہ، زمین کی ایک گردش، چاند کی لہروں، آب و ہوا کے اثرات اور کچھ دوسرے عوامل کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں