Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہوں گی؟


محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

دریں اثنا، محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق بچوں کی صحت کے لیے سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں تعاون کیا جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں، انہیں اس کی اجازت دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز کی جانب سے طلبہ کے یونیفارم میں نرمی برتی جائے، بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسکول کی کلاسز میں بھی سردی کے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں