Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsموسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی


سندھ اور پنجاب کے کچھ حصے سخت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جبکہ اتوار کو موہنجو دڑو اور لاڑکانہ پاکستان کے گرم ترین مقامات بن گئے جہاں پارہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

جیکب آباد میں درجہ حرارت 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مزید 5 سے 6 روز تک علاقے میں موسم کی صورتحال برقرار رہے گی۔

ہفتے کے آخر میں، ٹھٹھہ سندھ کا واحد علاقہ تھا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے کم تھا۔

اتوار کو محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں کے لیے گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دریں اثنا، کراچی میں بھی اس ہفتے گرمی کے برقرار رہنے کی توقع ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے ایک بیان کے مطابق صوبے کے کئی دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

بہاولپور میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ، سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں اتوار کو پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ایسا ہی موسم ہفتے بھر جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بنوں میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کی توقع ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں