Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsموسم گرما کے لیے بہترین مشروبات

موسم گرما کے لیے بہترین مشروبات


گرمیوں کا موسم ان کے لیے بھی مشکل ہوتا ہے جو کھلے آسمان تلے کام کرتے ہیں اور ان کے لیے بھی جو چار دیواری میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

تپتی گرمیوں میں نقاہت، بیزاری اور بے چینی کی ایک بڑی وجہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی بھی ہوتی ہے۔ اگرچہ طبی ماہرین موسمِ گرما میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن بار بار صرف پانی پیا بھی نہیں جاتا اور پانی وقتی طور پر پیاس تو بجھا دیتا ہے لیکن ہر بار گرمی کا توڑ اور توانائی بحال نہیں کر پاتا۔

موسم گرما کا شدید درجہ حرارت نہ صرف چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، نیند کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، تھکاوٹ اور توجہ کی کمی کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔

مصالحے دار کھانے اور گرم مشروبات، نمکن سالن جو کہ عام طور پر ہماری دنیا کا حصہ ہوتے ہیں درحقیقت ہمارے منہ میں موجود ہیٹ ریسیپٹر کو ابھار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے جو کہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔

گرمیوں میں عام فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی بھاری پن کا احساس ہونے لگتا ہے، تو اپنے جسم میں نمی کو برقرار رکھنے اور ہلکے پن و ٹھنڈک کے احساس کے لیے اس موسم کے حساب سے درست غذاوں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو کہ آپ کو ہی جمسانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

گرمیوں کے لیے بہترین مشروبات

بہت زیادہ سیال اشیاءجیسے پانی پینا ٹھیک ہے مگر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آپ اس موسم کے اعتبار سے درست مشروبات کو نظر انداز نہ کریں۔ بہت زیادہ میٹھے مشروبات یا سوڈا واٹر کا استعمال کوئی اچھا خیال نہیں چاہے وہ آپ پسند ہی کیوں نہ ہو تو اس موسم کے لیے بہترین مشروبات درج ذیل ہیں۔

ناریل کا پانی

گرمیوں میں قدرتی مشروب جیسے ناریل کا پانی درحقیقت خدائی تحفہ ہے۔ یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ ناریل کا پانی کینسر کے خلاف جدوجہد اور بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ناریل کے خول میں موجود اس کا پھل بھی وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

لیموں پانی

ناریل کے پانی کی طرح تازہ لیموں کا پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں، نمک ڈال سکتے ہیں یا کچھ مقدار میں کالی مرچ اور زیرے کا پاﺅڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور گرمی کو دور بھگائیں۔

لسی

دہی واقعی جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار ٹھنڈی لسی بنا سکتے ہیں، رائتہ اور دیگر اشیا، تاہم لسی تو گرمی کو دور بھگانے کے لیے سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے میٹھی اور موسم کے لحاظ سے بالکل مناسب۔

کولڈ کافی

اگر آپ کو دن کے آغاز میں زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی پہلی کافی کو کولڈ کافی سے تبدیل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔ کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔

سبز چائے

پاکستانی تو چائے کے شوقین ہوتے ہیں اور بیشتر تو اپنے کام کاج بھی اس گرم مشروب کے بغیر صحیح طریقے سے کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ تاہم اگر آپ عام چائے کی بجائے گرمیوں میں سبز چائے کو ترجیح دیں تو یہ ایک صحت مند اور ہلکا پھلکا انتخاب ثابت ہوتا ہے، جبکہ آئس ٹی بھی ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں